ٹیوٹر رہنمائی

  1. درخواست دہندہ کے پاس اپنا قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے، کم از کم ہائر سیکنڈری تعلیم یافتہ ہو، اور پلیٹ فارم پر بطور ٹیوٹر شامل ہونے کے لیے کم از کم ایک سال کا تجربہ رکھتا ہو۔
  2. نامکمل یا ناقابلِ تصدیق دستاویزات/معلومات کی صورت میں درخواست منسوخ کی جا سکتی ہیں، ریفنڈ پالیسی دستیاب نہیں ہے۔
  3. آن لائن ٹیوٹر کے پاس ضروری آن لائن تدریسی آلات، مستحکم انٹرنیٹ کنکشن، اور Zoom/Google Meet میں مہارت ہونی چاہیے۔
  4. ٹیوٹرز کو انکی اہلیت کے جائزے، ان کی فراہم کردہ قابلیت اور ترجیحات کے مطابق ٹیوشنز تفویض کی جاتی ہیں۔
  5. ٹیوٹر کا انتخاب کلائنٹ کرتے ہیں، کیونکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق درست فرد کا فیصلہ کرتے ہیں۔ اکیڈمی صرف ایک پلیٹ فارم ہے۔
  6. اکیڈمی کلائنٹ کی تسلی کے مطابق زیادہ سے زیادہ دو مفت ڈیمو کلاسز فراہم کرتی ہے۔
  7. ڈیمو کے بعد اگرچہ آپ کا انتخاب نہ بھی ہو تو خوش اخلاقی اور شائستگی کا مظاہرہ کریں۔
  8. ڈیمو سے میٹنگ اور حتمی منتخب ہونے تک ہر مرحلے پر پابندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
  9. پیشہ ورانہ رویہ، وقت کی پابندی، اور باقاعدہ حاضری برقرار رکھیں۔
  10. کلائنٹس سے براہِ راست فیس وصول کرنا ممنوع ہے۔
  11. امتحانات اور ٹیسٹ کی تیاری کے دوران تعاون اور معاونت فراہم کریں۔
  12. ڈیوٹی کے دوران تمام حفاظتی اور سکیورٹی اقدامات پر عمل کریں۔
  13. اکیڈمی کے پلیٹ فارم کے ذریعے ملنے والے کلائنٹس کے ساتھ ذاتی رابطہ یا کسی بھی قسم کا لین دین ممنوع ہے۔
  14. اگر آپ کسی بدانتظامی، مالی بے ضابطگی یا اخلاقی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے تو اکیڈمی کو بغیر پیشگی اطلاع آپ کی رجسٹریشن منسوخ یا غیر فعال کرنے کا حق حاصل ہوگا۔
  15. زیادہ سے زیادہ متعلقہ ٹیوشنز کے لیے اپنی تازہ ترین ڈگری یا سرٹیفکیٹ کے مطابق پروفائل کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں۔